کافر ہے مسلماں، تو نہ شاہی، نہ فقیری
مومن ہے تو کرتا ہے فقیری میں بھی شاہی
काफिर है मुसलमान, तो न शाही, न फ़क़ीरी
मोमिन है तो करता है फ़क़ीरी में शाही
Kaafir hai musalman, to na shahi, na faqeeri
momin hai to karta hai faqeeri mein bhi shahi
الفاظ و معنی:۔
کافر ہے مسلماں: یعنی وہ شخص جو نام کا تو مسلمان ہو لیکن سوچ، فکر اور عمل میں کافر جیسا ہو۔یعنی اللہ (اور اس کے رسول ؐ ) کا نافرمان۔
تشریح:۔
مومن اگر اپنے عقیدہ، عمل اور اپنی فکر و نظر میں کافر جیسا ہے تو اس کے لیے نہ شاہی کسی کام کی نہ فقیری اور اگر سچا مومن ہے تو فقیری اور ناداری بھی اس کے لیے شاہی جیسی ہے۔مسلمان اگر کافر یعنی نافرمان ہے تو وہ بادشاہ ہو یا فقیر، کچھ فرق نہیں پڑتا، لیکن اگر وہ مومن یعنی فرماں بردار ہے تو وہ فقیری میں بھی بادشاہ کی طرح ایک بڑا انسان ہے۔