سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
सबक़ फिर पढ़ सदाक़त का, अदालत का, शुजाअत का
लिया जाएगा तुझ से काम दुनिया की इमामत का
sabaq phir padh sadaqat ka, adaalat ka, shujaat ka
liya jaayega tujh se kaam duniya ki imamat ka
الفاظ و معنی:۔
صداقت: سچائی۔
عدالت: انصاف۔
شُجاعت: بہادری۔
امامت: رہنمائی ، قیادت۔
تشریح:۔
علامہ اقبال مسلمانوں سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ تم حق و انصاف کے علمبردار بنو، ذِلّت و مسکینی اور کمزوری و بزدلی کو چھوڑ کر بہادر بنو تو اللہ تم سے اس دنیا کی قیادت و رہنمائی کا کام لے گا۔( ان خوبیوں کے بغیر دنیا کی رہنمائی اور قیادت نا ممکن ہے)۔