عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے اس کو اپنی منزل آسمانوں میں
उक़ाबी रूह जब बेदार होती है जवानो में
नज़र आती है उस को अपनी मंज़िल आसमानों में
Uqaabi rooh jab bedaar hoti hai jawaano mein
nazar aati hai us ko apni manzil aaasmaanon mein
الفاظ و معنی:۔
عقاب: ایک طاقت ور اور بلندیوں پر اُڑنے والا پرندہ۔
تشریح:۔
اقبال کہتے ہیں کہ جب نو جوانوں میں عقاب جیسی روح انگڑائی لینے لگتی ہے، جب ان کے حوصلے اور ولولے بھی جوان ہوتے ہیں تو انھیں اپنی منزل آسمان کی بلندیوں پر نظر آنے لگتی ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمت و حوصلے کے بغیر منزل تک رسائی ممکن نہیں۔