وہ ایک سَجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے!
ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نَجات
वह एक सजदा जिसे तू गेरां समझता है!
हज़ार सजदों से देता है आदमी को निजात
Woh ek sajda jise tu giraan samjhata hai!
hazaar sajdon se deta hai aadmi ko nijaat
الفاظ و معنی:۔
گراں: بھاری۔
سجدہ: کسی ہستی کے آگے خود کو ڈال دینا۔
تشریح:۔
بے نمازی مسلمان پر اللہ تعالیٰ کا ایک سَجدہ بھاری ہوتا ہے۔ لیکن اگر انسان اللہ کا سَجدہ کرے، یعنی اُسی کی اطاعت میں خود کو ڈال دے اور اُس کے حضور خود کو سپرد کردے تو اسے اس سے چھٹکارا مل جائے گا کہ ہزاروں نا خداؤں کی اطاعت کرے، اُن کے آگے جھکے اور خود سپردگی کردے، ان کے سامنے کمزور و بے بس بن کر رہے۔ گویا ایک سجدہ کرکے ہزاروں سَجدے کرنے کی مصیبت و لعنت سے بچ جائے۔