آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکی
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
आईने जवां मर्दा हक़ गई व बेबाकी
अल्लाह के शेरों को आती नहीं रोबाही
aaine jawan mardaan haq goi wa bebaaki
Allah ke sheron ko aati nahi robahi
الفاظ و معنی:۔
آئین: اصول، قانون۔
مرداں: مرد کی جمع یعنی آدمی۔
حق گوئی: سچ بولنا۔
بے باکی: بے خوفی۔
روباہی: روباہ لومڑی کو کہتے ہیں جو ڈرپوک ہوتی ہے۔ یہاں روباہی کے معنی بزدلی کے ہیں۔
تشریح:۔
بہادروں اور جواں مردوں کا ایک اصول ہوتا ہے کہ وہ ہر موقع پر سچ بولتے ہیں اور اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے۔ وہ جرأت و بہادری میں شیر ہوتے ہیں، خوف و بزدلی ان کے قریب بھی نہیں پھٹکتی۔مومن کی زندگی کا قانون یہ ہے کہ وہ ہمیشہ سچ بولتا ہے، ہمیشہ حق بات کہتا ہے اور اس حق گوئی اور حق پرستی میں کسی سے نہیں ڈرتا اور لومڑی کی طرح مکار اور فریبی نہیں ہوتا ہے۔