ہزاروں سال نرگِس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیٖدہ وَر پیدا
हज़ारों साल नरगिस अपनी बे नूरी पे रोती है
बड़ी मुश्किल से होता है चमन में दीदा वर पैदा
hazaaron saal nargis apni be noori pe roti hai
badi mushkil se hota hai chaman mein deda war paida
الفاظ و معنی:۔
نرگِس: ایک پھول کا نام ہے جس کی صورت آنکھوں سے ملتی جلتی ہے۔
دیدہ ور: آنکھوں والا، بینائی والا۔
تشریح:۔
نرگس کا پھول آنکھ کی شکل کا ہوتا ہے۔ اگر وہ اپنی بینائی کے لیے ہزاروں سال بھی روئے تو اسے کچھ دکھائی نہیں دے گا۔ اسی طرح اِس دنیا کی، جو کسی چمن کی طرح ہے، حقیقتیں دیکھ سکنے والی آنکھیں بھی بڑی مشکل سے پیدا ہوتی ہیں۔