Paani paani kar gayee mujhko qalndar ki yeh baat || Dr Allama Iqbal

پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کی یہ بات
تو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا، نہ تن!

पानी पानी कर गई मुझको क़लन्दर की यह बात
तू झुका जब ग़ैर के आगे न मन तेरा, न तन!

Paani paani kar gayee mujhko qalndar ki yeh baat
tu jhuka jab ghair k aage na man tera na tan

الفاظ و معنی:۔
قلندر: جو نیک، پرہیزگار اور خدا رسیدہ ہو۔ دنیاوی لالچ سے آزاد آدمی۔
پانی پانی کر گئی: شرمند ہ کردیا ، سوچنے پر آمادہ کردیا۔

تشریح:۔
انسان جب اللہ کے علاوہ کسی اور کے آگے جھکتا ہے تو اس کا وجود، اس کا تن من سب کچھ غلام ہوجاتا ہے۔ یعنی توحید انسان کو انسان کی غلامی سے آزاد کرتی ہے۔جب نفس کی خواہشات اور حرص و ہوس سے آزاد کوئی نیک خدا رسیدہ انسان یہ بات بتائے تو خدا کو بھولے ہوئے مسلمان کو چاہیے کہ وہ فوراً نرم پڑجائے، اپنی روش پر شرمندہ ہو اور اپنی اصلاح کرلے۔

spot_img
1,710FansLike
255FollowersFollow
118FollowersFollow
14,500SubscribersSubscribe