यह इल्म, यह हिक्मत, यह तदब्बुर, यह हुकूमत! || Dr Allama Iqbal

یہ علم، یہ حکمت، یہ تدبّر، یہ حکومت!
پیتے ہیں لہُو، دیتے ہیں تعلیم مساوات

यह इल्म, यह हिक्मत, यह तदब्बुर, यह हुकूमत!
पीते हैं लहू, देते हैं तालीमे मसावात

Yeh ilm, yeh hikmat, yeh tadabbur, yeh hukoomat!
pete hain lahu, dete hain taleem-e-masaawaat

الفاظ و معنی:۔
حکمت: عقل مندی، دانائی۔
تدبر: غوروفکر کرنا۔
لہو: خون۔
مساوات: برابری۔

تشریح:۔
اقبال یورپ اور مغربی ممالک کے سیاستدانو ں اور سرمایہ داروں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کا علم، ان کی حکمت و دانائی، غوروفکر کی عادت اور نظام حکومت و سیاست سب کچھ بظاہر بڑا پُر کشش ہے، وہ انھی چیزوں کے سہارے لوگوں کو انسانوں میںبرابری کی تعلیم دیتے پھرتے ہیں، مگر حقیقت میں وہ بڑے ظالم ہیں، دوسری اقوام پر ظلم کرنا اور ان کا خون چوسنا ان کا معمول ہے۔

spot_img
1,706FansLike
257FollowersFollow
118FollowersFollow
14,800SubscribersSubscribe