کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
की मुहम्मद से वफ़ा तूने तो हम तेरे हैं
यह जहाँ चीज़ है क्या लौह व क़लम तेरे हैं
ki muhammad se wafa tune to hum tere hain
yeh jahan cheez kya lauh w qalam tere hain
الفاظ و معنی:۔
لوح وقلم: مراد ہے زمین و آسمان کی ساری چیزیں۔
تشریح:۔
اللہ تعالیٰ مسلمانوں سے کہتا ہے کہ اگر تم نے اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی، ان کے نقش قدم پر چلے اور ان کے طرز زندگی کو اپنایا تو صرف یہ دنیا ہی نہیں، کائنات کی تمام چیزیں تمھاری ہیں۔ پھر تم محروم اور مغلوب قوم نہیں رہو گے(جیسا کہ آج کل ہوکر رہ گئے ہو)۔