جس میں نہ ہو انقلاب، موت ہے وہ زندگی
روحِ اُمَم کی حیات کشمکش انقلاب
जिसमें न हो इंक़लाब, मौत है वह ज़िन्दगी
रुहे-उमम की हयात कश-म-कश इंक़लाब
Jismein na ho inqalaab, maut hai woh zindagi
roh-e-umam ki hayaat kash-ma-kash inqalaab
الفاظ و معنی:۔
انقلاب: تغیر، تبدیلی۔
اُمَم: قومیں، اقوام (اُمّت کی جمع)۔
حیات: زندگی۔
کشمکش: کھینچا تانی، دشواری۔
تشریح:۔
جس زندگی میں حالات کو بدلنے کا یا انقلاب کا جذبہ اور حوصلہ نہ ہو وہ زندگی زندگی نہیں بلکہ موت ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کی زندگی اس وقت تک باقی رہتی ہے جب تک ان کے اندر انقلاب کے جذبے اور حوصلے جوان رہتے ہوں۔