मीरी में, फ़क़ीरी में, शाही में, ग़ुलामी में || Dr Allama Iqbal

میٖری میں، فقیری میں، شاہی میں، غلامی میں
کچھ کام نہیں  بنتا   بے جُرأتِ رِندانہ

मीरी में, फ़क़ीरी में, शाही में, ग़ुलामी में
कुछ काम नहीं बनता, बे जुरते रिंदाना

Meri mein, faqeeri mein, shahi mein, ghulami mein
kuch kaam nahin banta be-jurat-e-rindana

الفاظ و معنی:۔
میٖری : امیٖری ۔
رِند :شرابی۔
جرأتِ رِندانہ : زبردست بہادری، بے مثال شجاعت،بے جھجھک آگے بڑھنے کی صلاحیت۔

تشریح:۔
انسان کسی بھی حال میں ہو، امیر ہو یا غریب، طاقتو رہو یا بے بس، حکمراں ہو یا غلام، جب تک اس کے اندر بے مثال بہادری اورجرأت نہیں ہوگی وہ کامیاب نہیں ہوگا۔ کامیابی کے لیے ہر حال میں جرأت اور بہادری ضروری ہے۔انسان کو چاہیے کہ یکسو ہوکر اپنی پوری قوت اپنے مقصد کے حصول کے لیے صرف کردے۔ فقیری ہو یا بادشاہی،  اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ لینااور سر پر کفن باندھ کر میدان میں کود پڑنا۔ بغیر اس کے کامیابی ممکن نہیں ہے۔

spot_img
1,710FansLike
255FollowersFollow
118FollowersFollow
14,500SubscribersSubscribe